تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

فاٹا کے علاقے افغان بارڈر تک کلیئر کرالیے، جنرل راحیل شریف، جرمن وزیر خارجہ سے ملاقات

برلن: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جرمن وزیر خارجہ سے ملاقات کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی خدمات پر انہیں بریفنگ دی، جرمن وزیر خارجہ نے بھی پاکستان کی خدمات کا اعتراف کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف نے بتایا کہ آپریشن ضرب عضب جاری ہے جس کے آخری مراحل کو کامیابی سے مکمل کررہے ہیں،دہشت گردوں کے نیٹ ورک اور روابط تباہ کردیے ہیں، فاٹا کے علاقے افغان بارڈر تک کلیئر کرائے جاچکے ہیں۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا خطے کے امن و استحکام میں بڑا کردار ہے، پاکستان کی قربانیاں کسی بھی ریاست اور قوم سے زیادہ ہیں،عالمی برادری پاکستان کی صورتحال سمجھے اور تعاون کرے،دہشت گردی عالمی مسئلہ جس کا رد عمل ظاہر ہوتا ہے۔

جرمن وزیر دفاع نے دہشت گردی کی جنگ کے خلاف پاکستان کے کردار کو سراہا۔ دو طرفہ ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جرمنی کے دو روزہ دورے پر پیر کو برلن پہنچے ہیں۔ قبل ازیں انہوں نے اپنے جرمن ہم منصب اور وزیر دفاع سے بھی ملاقاتیں کیں جس میں جرمن عسکری قیادت نے پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

دریں اثنا آرمی چیف چیک ری پبلک کا بھی دورہ کریں گے ۔

Comments

- Advertisement -