جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

آرمی چیف کا دورہ جنوبی وزیرستان، ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح، نقیب کے والد سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنوبی وزیرستان میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے قبائلی نوجوان نقیب اللہ محسود کے والد سے ملاقات کر کے تعزیت و فاتحہ خوانی کی۔

پاک فوج کےشعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف نے جنوبی وزیرستان میں ترقیاتی منصوبوں کاافتتاح کیا اور قبائلی عمائدین سے خطاب بھی کیا۔

- Advertisement -

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی، استحکام کے لیے فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنا ضروری اور قبائلیوں کی دیرینہ خواہش ہے، قبائلی کسی کوبھی امن تباہ کرنےنہ دیں۔ آرمی چیف آف اسٹاف کا کہنا تھا کہ قبائلیوں نے امن کے لیے بھاری قیمت اداکی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نقیب اللہ محسودکےوالد سے بھی ملاقات کی اور اُن سے تعزیت بھی کی، اس موقع پر مقتول قبائل نوجوان کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ آرمی چیف نے نقیب اللہ کے والد کو یقین دلایا کہ انصاف کے لیے فوج مقتول کے اہل خانہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔

واضح رہے کہ 13 جنوری کو ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی سربراہی میں خطرناک ملزمان کی گرفتاری کے لیے کراچی کے شاہ لطیف ٹاؤن میں چھاپے کے لیے جانے والی پولیس پارٹی پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کا دعویٰ کیا گیا تھا جس میں نقیب اللہ کی ہلاکت ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ چیف جسٹس نے نقیب اللہ قتل کیس کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے سماعت کی تھی اور  تحقیقات کے لیے نئی کمیٹی بنائی تھی جس کی سربراہی  5 رکنی کمیٹی کے سربراہ ڈی آئی جی آفتاب پٹھان کے سپرد کی تھی۔

یاد رہے کہ رواں سال چھبیس جنوری کو نقیب اللہ محسود سمیت 4 افراد کے قتل کی تفتیش کرنے والی ٹیم نے 15 صفحات پر مشتمل رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی تھی جس میں مقابلے کو یک طرفہ قرار دیا گیا تھا۔ نقیب اللہ قتل کے الزام میں ملیر کے سابق ایس ایس ملیر راؤ انوار نے اس وقت پولیس کے ریمانڈ میں موجود ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں