راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے اہم ملاقات کی اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا ، جہاں انھوں نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی اور علاقائی سیکیورٹی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
Mr David Hale, United States Ambassador to Pakistan visited GHQ today and called on Chief of Army Staff… https://t.co/qyDrObK0er
— ISPR (@ISPR_Official) December 15, 2016
یاد رہے گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اپنے پہلے دورے پر آج کراچی پہنچے اور مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
مزید پڑھیں : کراچی ملک کا معاشی حب ہے‘ جنرل قمر باجوہ
جس کے بعد آرمی چیف نے کورہیڈ کوارٹر کراچی کا دورے کیا، اس موقع پر جنرل قمر باجوہ کو افسران کی جانب سے سندھ میں امن و امان کی صورتحال سمیت کراچی آپریشن اور سیکیورٹی امور پر تفصیلی بریفننگ دی گئی‘ جس میں بتایا گیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا ہے۔
جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ کراچی آپریشن کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اس تسلسل کو جاری رہنا چاہیے تاکہ ملک ترقی کرسکے کیونکہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے۔