بدھ, مئی 20, 2026
اشتہار

آرمی چیف کی امیر قطر سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ قطر کے سرکاری دورہ پر پہنچے جہاں انہوں نے امیر قطر سے تفصیلی ملاقات کی جس میں قطر کے ڈپٹی وزیراعظم بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی ،دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر بات چیت کی گئی ملاقات میں موجودہ علاقائی صورتحال بھی زیرغورآئی۔

آرمی چیف نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی دوستانہ اور بردرانہ تعلقات ہیں۔

ملاقات میں دونوں جانب سے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیاگیا۔ قطر کے امیر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا جب کہ قطری امیر نے دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کیلئے اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں