The news is by your side.

Advertisement

آرمی چیف کی سعودی سفیر سے ملاقات

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی سفیر سے ملاقات کی ہے جس میں سعودی عرب کے ہر ممکن دفاع کا یقین دلایا گیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کے پاکستان میں تعینات سفیر عبداللہ مرزوق الزہرانی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی، دفاعی اور تربیتی تعاون کے امور پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج سعودی عرب کا دفاع اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں