تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

آرمی چیف جنرل باجوہ کا شمالی وزیرستان کا دورہ، سرحدی باڑکا معائنہ کیا

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا، آرمی چیف کو سیکیورٹی صورت حال، ترقیاتی امور اور متاثرین کی بحالی پر بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر باجوہ آج شمالی وزیرستان کے دورے پر پہنچے، جی اوسی میران شاہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

آرمی چیف نے میران شاہ میں یادگار شہداء پر پھول چڑھائے، بعد ازاں انہوں نے پاک افغان بارڈر پر حال ہی میں تعمیر ہونے والے قلعے اور سرحدی باڑ کا معائنہ بھی کیا۔

اس موقع پر انہیں جی اوسی میران شاہ نے سیکیورٹی کی تازہ صورت حال، ترقیاتی امور اور نقل مکانی کرنیوالے متاثرین کی بحالی پر بریفنگ دی۔

آرمی چیف نے بارڈر سیکیورٹی اقدامات کو سراہا، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیراحمد بٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

آرمی چیف کی تین شہید فوجی بھائیوں کے والد سے ملاقات

بعد ازاں آرمی چیف نے آرمی چیف نے کرک میں پاک فوج کے تین شہید فوجیوں کے والد محمد علی خان کے گھر جا کر ان سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق محمد علی خان کے3بیٹے مختلف آپریشنز میں شہید ہوئے، جبکہ ان کے دیگر3بیٹے ایف سی اور پاک فوج میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، اس کے علاوہ محمد علی خان کے دو بھتیجے بھی خدمات کی انجام دہی کے دوران شہید ہوئے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ محمدعلی خان کے 3 بیٹوں نےملک کی خاطرجان قربان کی، ایسے والدین کی موجودگی میں پاکستان پر کوئی آنچ نہیں آسکتی، ایسے بہادر بیٹوں کی موجودگی میں ہرخطرے سے نمٹ سکتے ہیں، دشمن قوتیں جان لیں بہادر بیٹوں کی موجودگی میں اس وطن پر کوئی آنچ نہیں آسکتی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ پرامن پاکستان کیلئے حب الوطنی اور قربانی کا یہ عظیم جذبہ ہے اور اس جذبے کا کوئی نعم البدل نہیں ہوسکتا۔

محمد علی خان نے کہا کہ میرے گھرآنے پرآرمی چیف کا شکر گزارہوں، ہماراخون پاکستان کیلئے ہے، میرےتمام بیٹے وطن پرقربان، بیٹوں کی شہادت پرغم زدہ نہیں ،میں بھی شہادت کیلئے تیارہوں۔

محمدعلی خان کا مزید کہنا تھا کہ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ آرمی چیف کا شکریہ ادا کرسکوں، اللہ پاک آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کو مزید ترقیاں عطا فرمائے، آمین۔

دعا کرتاہوں کہ میرے جو بچے زندہ ہیں ان کو بھی شہادت نصیب ہو۔آرمی چیف کی جانب سے خصوصی فلاحی پیکج پر ان کا شکریہ ادا کیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

 

Comments

- Advertisement -