The news is by your side.

Advertisement

سپاہی کی بنیادی طاقت اس کی جسمانی فٹنس ہے، آرمی چیف

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ایک سپاہی کے لیے جنگی آلات کے استعمال اور جنگی امور میں مہارت کے ساتھ ساتھ جسمانی فٹنس کی ٹریننگ بھی بہت ضروری ہوتی ہے۔

وہ اوکاڑہ کینٹ میں چھٹے آرمی چیمپین شپ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے جہاں جوانوں کے درمیان جسمانی کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں پہلی پوزیشن راولپنڈی کور اور دوسری پوزیشن کراچی کور نے حاصل کی۔

تقریب تقسیم اسناد سے خاطب کرتے ہوئے سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ صحت مند سرگرمیاں جوانوں کی جسمانی فٹنس کے لیے بے حد ضروری ہے اور آج جوانوں کی مہارت اور جذبے کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ان مقابلوں کا مقصد جوانوں کی جسمانی فٹنس جانچنا اور جسمانی استعداد بڑھانے کے لیے ٹریننگ ملیا کرنا تھا جس کے لیے چیمپئین شپ میں 10 ٹیموں کے 250 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چھٹے آرمی چیمپین شپ ایوارڈ میں پہلی پوزیشن راولپنڈی کی کور ٹیم نے حاصل کی جب کہ کراچی کورکی ٹیم دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں رہی۔

مختلف کھیلوں میں اول پوزیشن حاصل کرنے والوں میں سپاہی عرفان ریاض نے 1503 پش اپس کرکے، سپاہی عامر مسیح نے 3.2 کلومیٹر کا فاصلہ 09:57 منٹ میں طے کر کے، سپاہی عاشرعظیم نے 2377 سٹ اپ کر کے، سپاہی شمیرز شاہین نے کومبیٹ ایفینشسی ٹیسٹ 53.26 سیکنڈ میں طے کر نے والے شامل ہیں۔

آرمی چیف نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے قبل ازیں اوکاڑہ پہنچنے پر لیفٹینٹ کو رکمانڈر جنرل سرفراز ستار نے ان کا استقبال کیا جب کہ تقریب میں لیفٹینٹ جنرل ہدایت الرحمان، انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایولیشن اور کورکمانڈر بہاول پور لیفٹینٹ جنرل شیر افگن بھی موجود تھے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں