site
stats
پاکستان

آرمی چیف اسلام کی بہت بڑی جنگ لڑ رہے ہیں، اعتزازاحسن

اسلام آباد : سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ آرمی چیف اسلام کی بہت بڑی جنگ لڑ رہے ہیں وہ سپہ سالار ہو کر فرنٹ لائن پر ڈٹ کر محاذ کا سامنا کر رہے ہیں.

وہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف قمر باجوہ سپہ سالار ہو کر فرنٹ لائن پر جنگ لڑ رہے ہیں اور پوری قوم ان کے ہمراہ اس محاذ پر مورچہ زن ہے.

انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کا معاملہ حساس ترین ہے اور اس اہم ایشو پر کسی قسم کی نرمی نہیں برتنی چاہیے اور اس طرح کی قانون سازی کرتے ہوئے حرف حرف اور زیر و زبر تک پر دھیان رکھنا چاہیئے.

ایک سوال کے جواب میں بیرسٹراعتزاز احسن نے کہا کہ چیئرمین نیب جسٹس (ریٹائرڈ) جاوید اقبال محنتی انسان ہیں اور قانون کو بھی بہت اچھی طرح جانتے ہیں تاہم مجھے ذاتی طور پر نئے چیئرمین نیب سے کوئی خاص توقع نہیں ہے.

اعتزازاحسن نے کہا کہ البتہ چیئرمین نیب جسٹس (ریٹائرڈ) جاوید اقبال کرپشن کے محاذ پر اپنی تقرری کو آخری اننگزسمجھ کر کھیلیں تو توقعات پر پورا اترسکتے ہیں اور اس پر پوری قوم ان کی شکرگذار ہوگی.


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں ۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top