آرمی چیف سے سربراہ پاک بحریہ اور وزیر دفاع کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں qamar bajwa
The news is by your side.

Advertisement

آرمی چیف سے سربراہ پاک بحریہ اور وزیر دفاع کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

راولپنڈی : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آج جی ایچ کیو میں پاکستان نیوی کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کیں جس کے دوران اہم سیکیورٹی معاملات اور دفاعی امور زیر بحث لائے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر نے آج جی ایچ کیو راولپنڈی کا دوری کیا اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر باجوہ سے ملاقات کی اور ملکی سلامتی اور دفاع سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف اور وفاقی وزیر دفاع کے درمیان ملاقات میں سکیورٹی صورت حال پر گفتگو ہوئی قبل ازیں وفاقی وزیر خرم دستگیر کوملٹری آپریشنز ڈائریکٹریٹ میں سیکیورٹی صورت حال پر بریفنگ بھی دی گئی۔

اس سے قبل آرمی چیف قمر باجوہ نے پاکستان نیوی کے نئے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے بھی ملاقات کی اور انہیں نیول چیف بننے پر مباک باد پیش کی۔

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ  اور نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دفاعی معاملات اور ملکی سلامتی سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں