site
stats
پاکستان

آرمی چیف سے یو اے ای کے سفیر کی الوداعی ملاقات

راولپنڈی : پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر نے آرمی چیف قمر باجوہ سے ملاقات کی اور قیام امن کے لیے پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات متحدہ عرب امارات نے اپنے دور سفارت کاری کے مکمل ہونے پر آج اسربراہ پاک فوج قمر باجوہ سے الوداعی ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سفیر عیسٰی عبداللہ کی آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلی خیال کیا گیا۔

دوران ملاقات متحدہ عرب امارات کے سفیر نے خطے میں قیام امن اور استحکام کے لیے پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔

دونوں رہنماؤں نے برادرانہ تعلقات اور باہمی تعاون کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا اور دفاعی تعاون کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top