site
stats
پاکستان

پاک فوج کا ٹریننگ سینٹراپنی مثال آپ ادارہ ہے، آرمی چیف قمر باجوہ

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج کا ٹریننگ سینٹراپنی سہولتوں اور مہارت کے حوالے سے دنیا بھر میں منفرد اور یکتا مقام رکھتا ہے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرباجوہ نے تربیلا میں ایس ایس جی سینٹرکا دورہ کیا اور نائجیریا اسپیشل فورسزکی 8 ہفتہ ٹریننگ کی اختتامی تقریب میں بھی شرکت کی۔

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر باجوہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موجودہ پروگرام میں 26 افسران سمیت 440 نائجیرین فوجیوں کو انسداد دہشت گردی سے متعلق تربیت دی گئی جو آج پایہ تکمیل کو پہنچی۔

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے پاک فوج کی ٹریننگ سینٹرکی پیشہ ورانہ صلاحیت کوسراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا زہر پوری دنیا مین پھیل چکا ہے اور یہ تمام ممالک کا مشترکہ مسئلہ بن گیا ہے جس کے خلاف سب نے مل کرجدوجہد کرنا ہوگی۔

آرمی چیف قمر باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج کی انسداددہشت گردی ٹریننگ دنیا بھر میں اعلیٰ مقام رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ دنیا بھرکے دوست ممالک کی فوجیں یہاں ٹریننگ کے حصول کے لیے آتی ہیں۔

آرمی چیف قمر باجوہ نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے جس کے لیے دوست ممالک کوٹریننگ دینے میں فخرمحسوس کرتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top