پاکستانی کھیلوں سے محبت کرنے والی پُرامن قوم ہے، آرمی چیف

راولپنڈی : آرمی چیف قمر باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستانی کھیلوں سے محبت کرنے والی پُر امن قوم ہے جو صحت مند سرگرمیوں کے لیے اپنا منفرد مقام رکھتی ہے.
سپہ سالار نے ان خیالات کا اظہار پاکستان موٹرریلی کی گوادرمیں اختتام پذیر ہونے پرتقریب سے خطاب کے دوران کیا جہاں انہوں نے شرکاء کے جذبوں کو سراہا اور عمدہ کارکردگی دکھانے والوں میں انعامات بھی تقسیم کیئے.
PakMotorRally concluded at Gwadar. “Pakistanis are peace & sports loving resilient nation, bound to rise despite all challenges” COAS.(1/2) pic.twitter.com/Wjys4IcTvR
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) October 31, 2017
آرمی چیف قمر باجوہ نے کہا کہ پاکستانی قوم تمام چیلنجز کے باوجود سر بلند ہونا جانتی ہے اور پاکستان موٹر ریلی پرامن اورمستحکم پاکستان کی مظہر ہے.
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے اور خنجراب سے گوادر تک امن و خوشحالی ہر پاکستانی کی خواہش ہے جسے پاک فوج کے جوانوں نے اپنی جانوں پہ کھیل کر پورا کیا.
سربراہ پاک فوج قمر باجوہ نے کہا کہ سی پیک ایک بہترین اور بے مثال منصوبہ ہے اور بلوچستان کو اس کے جائزمقام تک لے جانا ہی سی پیک کی کامیابی ہوگی اور پاک فوج بلوچستان کی سماجی ومعاشی ترقی میں تعاون جاری رکھے گی.
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سماجی رابطے ٹوئٹر پر اس پر وقار تقریب کی تصاویر نشر کیں جس میں موٹر ریلی کے شرکاء کے فن اور شائقین کے جوش و خروش کو دیکھا جا سکتا ہے.
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔