غیر مشروط تعاون پر چینی قیادت کے شکرگذار ہیں، آرمی چیف army-chief
The news is by your side.

Advertisement

غیر مشروط تعاون پر چینی قیادت کے شکرگذار ہیں، آرمی چیف

راولپنڈی : آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ غیرمشروط تعاون پرچینی قیادت کے شکرگزارہیں اور پاکستان علاقائی امن واستحکام کے لیے مثبت کردارادا کرتا رہے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں بتایا ہے کہ آج آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی وزیرخارجہ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ خطے میں امن واستحکام کے لیے پاک فوج کا کردارقابل قدرہے جب کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی بےمثال قربانیاں قابلِ ستائش ہیں۔

انہوں نے مذید کہا کہ اقتصادی ترقی کے لیے پاک فوج بھرپور کردار ادا کررہی ہے اور چینی حکومت پاک چین اقتصادی راہداری کے لیے سیکیورٹی انتظامات پرمطمئن ہے۔

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے چینی وزیر خارجہ کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج خطے میں پائیدارامن اور استحکام کے لیے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرتا رہے گا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں