تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

دہشت گرد افغانستان میں‌ موجود ہیں،آرمی چیف کا جنرل نکولسن کو فون

راولپنڈی: آرمی چیف نے افغانستان میں تعینات امریکی فوج کے سربراہ سے رابطہ کرکے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان میں موجود دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جائے، پاکستان میں کارروائیاں وہیں سے ہورہی ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی افواج کے افغانستان میں سربراہ جنرل جان نکولسن کو ٹیلی فون کیا ہے اور انہیں پاکستان میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی کی وارداتوں سے متعلق آگاہی دی۔

آرمی چیف نے ان سے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات افغانستان سے ہو رہے ہیں، دہشت گردی کی ذمہ داری افغانستان میں چھپی قیادت نے قبول کی ہے،امریکی فوج دہشت گرد حملوں کو روکنے کے لیے کارروائی کرے اور دہشت گردوں کی مالی اعانت،منصوبہ بندی،پناہ گاہیں ختم کی جائیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افغان حکام کو دی گئی دہشت گردوں کی فہرست سے بھی جنرل نکولسن کو آگاہ کیا اور افغان حکام سے بھی کہا ہے کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف ایکشن لیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جواب میں امریکی کمانڈر جنرل نکولسن نے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

دریں اثنا آرمی چیف نے سہون اور نواب شاہ کا دورہ کیا، آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردوں کو بلا تفریق اور بے رحمی کے ساتھ نشانہ بنایا جائے، دہشت گرد جہاں بھی ہوں گے کارروائیاں کریں گے، عوام مسلح افواج پر یقین رکھیں۔

Comments

- Advertisement -