منگل, جنوری 13, 2026
اشتہار

دہشت گردوں کے خوف کی فضا آہستہ آہستہ زائل ہورہی ہے، جنرل راحیل شریف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردوں اور مجرموں کی پیدا کردہ خوف کی فضا آہستہ آہستہ زائل ہورہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے سالانہ کنوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ قوم کے تعاون سے ملک میں امن و استحکام کو مستحکم کیا جارہا ہے۔اس جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

جنرل راحیل شریف نے ملک میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن و استحکام کے حصول کی خاطر جانیں قربان کرنے والے فوجیوں اور شہریوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آئندہ نسلوں کے بہتر مستقبل کے لئے تعلیم کے شعبے میں خصوصی طور پر سرمایہ کاری کرنی ہوگی تاکہ بہتر اور ہنر مند افرادی قوت پیدا کی جاسکے۔

انہوں نے اس موقع پر کامیاب طلباء کو اسناد اور انعامات تقسیم کئے۔ کالج کے صدر پروفیسر ظفراللہ چوہدری نے ملک میں دیرپا امن و استحکام میں آرمی چیف کے کردارکو سراہا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں