راولپنڈی: ایئر چیف مارشل سہیل امان نے جنرل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور آرمی چیف سے ملاقات کی جس میں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے مختلف پہلووٗں کا جائزہ لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دونوں سربراہوں کی ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے مختلف پہلؤں پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران شوال میں جاری آپریشن پر خصوصی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر ایئر چیف کا کہنا تھا دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
انہوں مزید کہاکہ پاک فضائیہ کی جانب سے آپریشن میں تعاون جاری رہے گا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آپریشن میں پاک فضائیہ کی خدمات کوسراہتے ہوئے کہا کہ شوال سمیت دور دراز علاقوں میں سے بھی دہشت گردوں کا صفایا کیا جائے گا۔