site
stats
پاکستان

پاک چین دوستی کو نئی بلندیوں تک لے کر جائینگے، آرمی چیف

 اٹک: آرمی چیف راحیل شریف کا کہنا ہے کہ آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاکستان اور چین کے اسپیشل سروسز گروپ کے مشترکہ مشقوں کا معائنہ کیا، اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی کو نئی بلندیوں تک لے کر جائینگے۔

اُنہوں نے کہا آپریشن ضرب عضب میں ایس ایس جی کے کمانڈوز کا کردار قابلِ فخر ہے۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب آخری دہشت گردکے خاتمے تک جاری رہے گا، دونوں ممالک کی اسپیشل فورسز فوجی مشقوں کے دوران دہشت گردی کی روک تھام، دشوار گزار اور پہاڑی مقامات پرکارروائی کیلئے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اُٹھا رہی ہے۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کامیاب مشقوں پر دونوں فورسز کے جوانوں کو مبارکباد دی، ان کی پیشہ وارنہ صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ دونوں ملکوں کی افواج کے باہمی تعلقات وقت کے ساتھ استحکام کی نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں، دونوں ملک ہر سطح پر ہر طرح کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

پاکستان اور چین کی سپشل فورسز کی مشترکہ تربیتی فوجی مشقیں وارعرر تھری اختتام پذیرہوگئیں، سات ہفتے تک جاری رہنے والی ان فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب بہادر رینج اٹک میں منعقد ہوئی ، قریب میں پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف مہمان خصوصی تھے جبکہ چین کی پیلز لبرشن آرمی کے جنرل لی فائی کی سربراہی وفد بھی شریک ہوا۔
ان فوجی مشقوں میں انسداد دہشت گردی کے پہلو کو بھی مدنطر رکھا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top