The news is by your side.

Advertisement

آرمی چیف کی زیرِصدارت کورکمانڈرز کا اجلاس

راولپنڈی: آرمی چیف کی قیادت میں عسکری قیادت کی اہم کانفرنس، دشمن ملک کی خفیہ ایجنسیوں کی کارروائیاں روکنے کیلئے تمام اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کرلیا گیا، کور کمانڈرکا نفرنس میں کہا گیا کہ پاکستان کےخلاف کسی بھی کارروائی کا ڈٹ کرمقابلہ کیا جائے گا۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں شوال سمیت ملک بھرمیں شدت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لیا گیا جبکہ دشمن ملک کی خفیہ ایجنسیوں کی پاکستان میں کارروائیوں پر بھی غور کیا گیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق اجلاس میں پیشہ وارانہ امور، اندرونی اوربیرونی سیکیورٹی پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کانفرنس میں مخالف خفیہ ایجنسیوں کی سرگرمیوں پربریفنگ بھی دی گئی ،آئی ایس پی آرکے مطابق کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملکی سلامتی وترقی کے خلاف سرگرم دشمن ملک کی ایجنسیوں کوناکام بنایاجائےگا اوردشمن ملک کے خفیہ اداروں کی کارروائیاں روکنے کیلئے تمام اقدامات اٹھائےجائیں گے

کورکمانڈرز کانفرنس کے شرکاء نے پاکستان کے خلاف کسی بھی کارروائی کا ڈٹ کرمقابلہ کرنے کے عزم کا اظہارکیا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں