تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

آرمی چیف نے 12 دہشتگردوں کی سزائے موت کے پروانے پردستخط کردیے

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف دہشت گردی میں ملوث 12 ہائی پروفائل دہشت گردوں کی سزائے موت کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

آئی ایس پی آرکے مطابق سزائے موت پانے والےدہشت گرد بنوں جیل بریک، مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اورعام شہریوں پرحملوں میں ملوث ہیں۔

آئی ایس پی آرنے سزائے موت پانے والے 12 دہشت گردوں کی تفصیلات بھی جاری کردی ہیں ۔

سزائے موت پانے والے دہشت گردوں میں محمد عربی بن حافظ صادق، رفیع اللہ بن محمد مسکین، قاری آصف محمود بن محمد انور،صالح بن گل خان، ذیشان بن عبدالقیوم، ناصر خان بن خان اصفر، شوکت علی بن عبدالجبار، امداد اللہ بن عبدالواجد، محمد عمر بن سیدا جان، صابر بن احمد شاہ، خندان بن دوست خان اورانورعلی بن فضل شامل ہیں۔

سزائے موت پانے والے دہشتے گردوں میں سے آٹھ کا تعلق تحریک طالبان پاکستان، تین کا تعلق القائدہ اورایک کا تعلق سپاہ صحابہ پاکستان سے ہے۔

دہشت گردوں کو جلد ہی تختہ دار کے حوالے کرکے انہیں ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -