آرمی چیف نکیال سیکٹر پہنچ گئے، جوانوں سے ملاقات -
The news is by your side.

Advertisement

آرمی چیف نکیال سیکٹر پہنچ گئے، جوانوں سے ملاقات

راولپنڈی: آرمی چیف آف اسٹاف نے نکیال سیکٹر کا دورہ کیا اور ایل او سی پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی پر نکیال سیکٹر کا دورہ کیا اور فوج کی پیشہ ورانہ تیاریوں کو سراہا۔

آرمی چیف کے نکیال سیکٹر پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے سپہ سالار کو لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر بریفنگ دی جس پر آرمی چیف نے بھارتی اشتعال انگیزی کا مؤثر جواب دینے پر جوانوں کے حوصلے کو سراہا۔

بعد ازاں آرمی چیف بنوں میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ خاور کے گھر پہنچے اور اہل خانہ سے ملاقات کی، جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے جوان کی قربانی کو بھی سراہا۔

پڑھیں: لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ، 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی

واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے آج بھی اشتعال انگیزی کی گئی، دشمن فوج نے کھوئی رٹہ سیکٹر کی آبادی پر مارٹر گولہ فائر کیا جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ صبح 7 بجے شروع کیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں