The news is by your side.

Advertisement

آرمی چیف کا ریٹائرڈ افسران اور جوانوں کو جشن آزادی کا عشائیہ

راولپنڈی : سربراہ پاک فوج قمر باجوہ کی جانب سے جشن آزادی کے موقع پر ریٹائرڈ آفیسرز اور جوانوں کو عشائیہ دیا گیا، آرمی چیف نے ریٹائرڈ افسران اور جوانوں کی پاک فورس میں خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں دل کی گہرائیوں سے جشن آزادی کی مبارک پیش کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج شب پاک فورس سے ریٹائرڈ ہوجانے والے آفیسرز اور جوانوں کوجشن آزادی کے شاندار موقع پرپُر وقار عشائیہ دیا گیا۔

اس تقریب میں ریٹائرڈ افسران اور جوان آرمی چیف کے ہمراہ آزادی کا جشن مناتے ہیں اور پاک فوج سے جڑی حسین یادوں کو تازہ کرتے ہوئے پاک سرزمین کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہ کرنے کے عزم کا اظہار بھی کرتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جشن آزادی کی مناسبت یہ عشائیہ ریٹائرڈ فوجی افسران اور جوانوں کو ہرسال آرمی چیف کی جانب سے دیا جاتا ہے اور آج کے عشائیہ میں سابق آرمی چیفس اور وائس چیف آف آرمی اسٹاف شریک ہوئے۔

آرمی چیف قمر باجوہ نے تقریب کے شرکاء کو جشن آزادی کی مبارک باد دی اور افسران و جوانوں کی اپنی فورس کے لیے اور اپنی پاک سرزمین کے لیے خدمات کی تعریف بھی کی۔

اس موقع پر شرکاء نے دہشت گردی کے خلاف حالیہ آپریشن پر خراج تحسین پیش مرتے ہوئے کہا کہ حالیہ آپریشن سے قوم کے لبوں پر مسکراہٹ ائی ہے اور دہشت گرد اپنی موت آپ مرے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں