تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

سائنسدانوں اور انجینئرز نے ملکی دفاع ناقابلِ تسخیر بنایا، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا ہے کہ اسٹریٹجک پروگرام کی ترقی میں سائنس دانوں اور انجینئرز کی کاوشیں قابل قدرہیں جنہوں نے پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنادیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے یہ گفتگو اسٹریٹجک پلاننگ ڈویژن کے دورے کے موقع پر سائنس دانوں اور انجینئرز سے بات چیت کے دوران کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کہ اسٹریٹجک پلاننگ ڈویژن کا جامع سیکیورٹی نظام اطمینان بخش ہے اور پاکستان کا اسٹریٹجک پروگرام خاص خطرات کے پیش نظر ہے۔

army-chief-1

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایس پی ڈی لیفٹیننٹ جنرل مظہر جمیل نے آرمی چیف کا استقبال کیا اور آرمی چیف کو پاکستان کے اسٹریٹجک پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی اور نئے پروجیکٹس کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

آرمی چیف نے اسٹریٹجک پلاننگ ڈویژن سے جڑے سائنس دانوں اور انجینئرز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک کی دفاع اور سلامتی کے لیے جدید ایجادات اور سہولیات سے فائدہ اُٹھانا ضروری امر ہے جس کے لیے پی ایس ڈی کی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں۔

Comments

- Advertisement -