site
stats
پاکستان

سانحہ بہاولپور: عوامی شعوربیدار کر کے حادثات سے بچا جاسکتا ہے، آرمی چیف

ملتان: آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ عوامی شعور بیدار کر کے سانحہ بہاولپور جیسے حادثات سے قوم کو بچایا جاسکتا ہے، حادثے کے بعد فوج نے سول انتظامیہ کی مدد کر کے اپنا فرض نبھایا۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے نشتراسپتال ملتان کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی، ڈاکٹرز کی جانب سے آرمی چیف کو مریضوں کے علاج و معالجے سے متعلق بریفننگ بھی دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے حادثے پر فوری ردعمل اور اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عوامی شعور بیدار کر کے لیے اس قسم کے حادثات سے بچا جاسکتا ہے۔

جنر ل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ حادثات اور آفات میں کرائسسز مینجمنٹ قومی ذمہ داری ہے، پاک فوج کے جوانوں نے سول انتظامیہ کی مدد کر کے اپنا فرض نبھایا۔

پڑھیں: بہاولپورسانحہ: وزیراعظم نوازشریف کامکمل انکوائری کرانےکا اعلان

آرمی چیف نے زخمیوں کو بروقت اسپتال پہنچانے اور  طبی سہولیات فراہم کرنے پر مقامی انتظامیہ، موٹروے اور پنجاب پولیس سمیت اسپتال عملے کی تعریف کی۔

بعد ازاں آرمی چیف آف اسٹاف ملتان گیریژن میں شہدا کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور عید کی مبارک باد پیش کی۔ شہداء کے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے سپہ سالار نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں قوم کے لیے باعث فخر ہیں۔

ملتان دورے کی ویڈیو

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top