لاہور: آرمی چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف کی رینجرز ہیڈ کوارٹر کا مختصر دورہ جہاں ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی نے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری اور بھارت کے ساتھ ملحقہ سرحد پر کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔
تفصیلات کے مطابق جنرل راحیل شریف کے لاہور پہنچنے پر کورکمانڈر لاہور جنرل صادق علی نے اُن کا استقبال کیا جس کے بعد چیف آف اسٹاف نے لاہور رینجرز ہیڈ کوارٹر پہنچے اور افسران سے ملاقات کی اور شہداء یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
اس موقع پر جنرل راحیل شریف نے رینجرز کی تیاریوں اور جوانوں کے جذبے کو سراہا اور سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر تعینات چاک و چوبند جوانوں سے ملاقات کر کے اُن کے حوصلے کو سراہا۔