آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انٹر سروسز انٹیلجنس (آئی ایس آئی) ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہیڈکوارٹر پہنچنے پر آرمی چیف جنرل باجوہ کا ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے استقبال کیا۔
آرمی چیف کو داخلی سیکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ کی دی گئی جس پر جنرل باجوہ نے ادارے کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
کچھ عرصہ قبل وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف نے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا تھا۔ 29 نومبر کو بھی وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے، ایئر چیف مجاہد انور خان، نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی بھی موجود تھے، چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا بھی ساتھ تھے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی اور عسکری قیادت کو علاقائی اور ملکی صورتحال سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے درپیش چیلنجز کیخلاف آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔