تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مدت ملازمت مکمل ہونے پر سبکدوش ہونے کا عندیہ

واشنگٹن: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے پر سبکدوش ہونے کا عندیہ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے پر سبکدوش ہونے کا عندیہ دے دیا ہے، اور واضح کیا ہے کہ مسلح افواج نے خود کو سیاست سے دور کر لیا ہے، مسلح افواج اسی طرح رہنا چاہتی ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں اپنے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے میں شرکت کی، جہاں شرکا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مسلح افواج نے خود کو سیاست سے دور کر لیا ہے، اور اب مسلح افواج اسی طرح رہنا چاہتی ہیں۔

اپنی دوسری تین سالہ مدت پوری ہونے پر سبکدوش ہونے کے بارے میں ایک سوال پر انھوں نے مدت پوری ہونے پر سبکدوش ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق عمل کریں گے۔

بعد ازاں پاکستانی سفارت کاروں اور دیگر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے زور دیا کہ مضبوط معیشت کے بغیر قوم اپنے اہداف حاصل نہیں کر سکے گی۔

آرمی چیف نے کہا کہ لاغر ملکی معیشت کو بحال کرنا معاشرے کے تمام طبقات کی اوّلین ترجیح ہونی چاہیے، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مضبوط معیشت کے بغیر کوئی سفارت کاری نہیں ہو سکتی۔

Comments

- Advertisement -