site
stats
پاکستان

کرپشن کے خلاف آرمی چیف کا بیان اچھا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

،اسلام آباد: خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کرپشن کے خلاف آرمی چیف کا بیان اچھا ہے،آرمی چیف نے کرپشن کے خلاف حکومت کو اپنے ادارے کا تعاون پیش کیا ہے۔

،خواجہ آصف نے کہا کہ کرپشن کی عادتیں ساٹھ پینسٹھ سال سے ہیں جاتے جاتے وقت لگے گا،ہم نے 3سال میاں نواز شریف کی سربراہی میں کرپشن کے خلاف جنگ لڑی ہے، ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل سمیت سب ادارے ملک میں کرپشن کم ہونے کی رپورٹ دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کرپشن میں بتدریج کمی ہوتی جائے گی، وہ وقت آئے گا کہ کرپشن کا خاتمہ ہوگا، کرپشن سے نمٹنے کے نظام کو تبدیل کرنے کے لیئے قانون سازی کی جائے۔

آرمی چیف کے بیان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف آرمی چیف کا بیان اچھا ہے،آرمی چیف نے کرپشن کے خلاف حکومت کو اپنے ادارے کا تعاون پیش کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top