تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

آرمی چیف کی مدت ملازمت: ن لیگ کے 2 بیانیے سامنے آگئے

مسلم لیگ ن میں پالیسی اور قومی معاملات پر اختلافات کھل کر سامنے آ گئے۔ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں ‏توسیع پر ایک ہی جماعت کے دو بیانات منظرعام پر آ گئے۔

پارٹی کی نائب صدر مریم نوازشریف کا کہنا ہے کہ وہ آرمی چیف کی ایکس ٹیشن کے گناہ میں شریک نہیں ہیں ‏جب کہ حمزہ شہباز نے مدت ملازمت میں توسیع کو درست فیصلہ قرار دیا ہے۔

حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی توسیع کامعاملہ کوئی ابہام نہیں کہ یہ فیصلہ ن لیگ کا تھا قومی ‏مفادکوملحوظ خاطررکھتےہوئےتوسیع کافیصلہ کیاگیا میں سمجھتاہوں آرمی چیف کی توسیع کافیصلہ درست تھا۔

انہوں نے کہا کہ قوموں کی زندگی میں ایسےدن آتےہیں ملکی مفادات کوذاتی مفادات سے بالاتر رکھنا چاہئے یہ ‏فیصلہ ن لیگ کی قیادت کاتھا۔

لیگی رہنما کا کہنتا تھا کہ قوم نےان کو ایجنڈے پر کام کرنےکیلئے پورا موقع دیا آج ہرپاکستانی اور کاروباری ‏شخص پریشان ہے بہت افسوس ہے نیوزی لینڈکی ٹیم واپس چلی گئی انگلینڈکی ٹیم نےآنےسےمنع کر دیا بہت ‏افسوس ہے سب سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کرپاکستان کاسوچناچاہئے چارسال ہوگئےوہ مہنگائی کاالزام بھی ‏پرانی حکومتوں کو دیتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -