پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

مردم و خانہ شماری سے متعلق فوج کا اہم کوآرڈینیشن اجلاس

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: چھٹی مردم شماری اور خانہ شماری کے انعقاد کے لیے پاک فوج کے تعاون سے متعلق کورآڈینشن اجلاس آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں منعقد ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈ ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں ہونے والے اجلاس میں آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد زاہد لطیف مرزا، سیکرٹری شماریات ڈویژن، شماریات بیورو کے چیئرمین اور سینئر فوجی اور سول حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں شرکا نے چھٹی مردم شماری اور خانہ شماری کے کامیاب انعقاد کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا اور ان انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد زاہد لطیف مرزا نے شرکا کو یقین دہانی کروائی کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایات کی روشنی میں پاک فوج مردم شماری اور خانہ شماری کے کامیاب انعقاد کے لیے بھر پور تعاون کرے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں