کراچی: شہرقائد میں بلدیاتی الیکشن کے موقع پرپاک فوج کوئیک ریسپانس فورس کےطورپرتعینات ہوگی۔
کراچی میں 5 دسمبر کو ہونے والے الیکشن میں تمام پولنگ اسٹیشنوں پرپولیس اوررینجرزتعینات ہوگی۔
بلدیاتی الیکشن میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے رینجرزافسران کودرجہ اول مجسٹریٹ کے اختیارات بھی تفویض کردئے گئے ہیں۔
- Advertisement -
فیصلہ کیا گیا ہے کہ کسی قسم کی ہنگامی صورت میں پاک فوج کے مستعد دستے ’’کوئیک رسپونس فورس‘‘ کےطورپرموجود ہوں گے