پیر, اپریل 20, 2026
اشتہار

فورسزنے پاک افغان بارڈرپر عمرایف ایم ریڈیو ٹاور کوتباہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: فورسز نے پاک افغان بارڈر پر عمر ایف ایم ریڈیو ٹاور کو تباہ کردیا، ریڈیو ٹاور کے ذریعے ریاست مخالف پروپیگنڈا نشر کیا جارہا تھا۔

زرائع کے مطابق فورسز نے پاک افغان بارڈر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے عمر ایف ایم ریڈیو ٹاور کو تباہ کردیا، دشمنوں کی جانب سے ریڈیو ٹاور تویٰ طوئی کے قریب نصب کیا گیا تھا۔

زرائع کے مطابق ٹاور کے ذریعے ریاست مخالف پروپیگنڈا نشر کیا جارہا تھا، اس پروپیگنڈے سے شہری کو غلط پیغام دیا جارہا تھا۔

یاد رہے کہ افغانستان سے آنے والے دہشت گردوں کی روک تھام کیلئے پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر پر خاردار تاریں لگانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔

تیئس سو چوالیس کلو میٹر طویل باڑ لگائی جائے گی جبکہ سات سو پچاس قلعے تعمیر کئے جائیں گے، خاردار تار لگنے سے افغانستان سے ہونے والی سرحد پار دہشت گردی کا سدباب کیا جاسکے گا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں