راولپنڈی : یوم آزادی کے موقع پر کھیلے گئے کرکٹ میچ میں آرمی الیون نے پاکستان الیون کو چھ وکٹ سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی اور پاکستان الیون کے درمیان یوم آزادی کے موقع پرراولپنڈی اسٹیڈیم میں آئی ڈی پیز کے لئےایک دوستانہ اور امدادی میچ کا انعقاد کیا گیا۔
میچ میں آرمی الیون نے پاکستان الیون کو چھ وکٹ سے ہرا دیا، ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ آزادی سے بڑھ کر کچھ نہیں ہوسکتا۔
راولپنڈی میں کھیلا جانے والا میچ دس دس اوورز پر مشتمل تھا۔ پاکستان الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں ایک سو تین رنزبنائے۔
Two of the most loved pakistani men playing the most loved pakistani sport. Shahid afridi bowls. Raheel shareef bats. pic.twitter.com/wRxV5gywk8
— NMA. (@namaloomafraaad) August 14, 2015
جواب میں آرمی الیون نے شاہد آفریدی کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت ہدف آخری گیند پر حاصل کرلیا۔ آفریدی نے بیس گیندوں پر چھتیس رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
میچ کے مہمان خصوصی جنرل راحیل شریف نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ شاہد آفریدی کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی جانب سے آرمی چیف کو آئی ڈی پیز کے لئے بیس لاکھ روپےکا چیک بھی پیش کیا گیا۔
اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ میچ کا حصہ بن کر خوشی ہوئی۔آفریدی نے کہا کہ میچ کا کریڈٹ آرمی چیف کو جاتا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آزادی سے بڑھ کر اور کوئی دن ہو ہی نہیں سکتا۔ میچ کے اختتام پر آرمی چیف کو روایتی پگڑی پہنائی گئی۔
Army Chief plays cricket with Pakistan team by arynews
مزید پڑھئے :