The news is by your side.

Advertisement

آرمی فلڈ ایمرجنسی کنٹرول سینٹر کراچی میں قائم کردیا گیا، آئی ایس پی آر

کراچی: آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث کئی لوگ مختلف مقامات پر پھنسے ہیں، آرمی فلڈ ایمرجنسی کنٹرول سینٹر کراچی میں قائم کردیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شدید بارشوں کے باعث سندھ کے کئی علاقے زیر آب آئے ہیں، کراچی اور حیدرآباد میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن جاری ہے، کراچی کے علاقوں گلبرگ، لیاقت آباد، نیو کراچی میں میڈیکل کیمپ قائم کردیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی کے 36 سے زائد مقامات پر بارش کا پانی نکالنے کا کام جاری ہے، کراچی میں 10 ہزار سے زائد افراد میں تیار کھانا تقسیم کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ناردرن بائی پاس کے پاس ایم 9 پر حفاظتی بند قائم کردئیے گئے ہیں، انجینئرز کے ملیر، سعدی ٹاؤن، گرڈ اسٹیشن پر تین ڈی واٹرنگ پلانٹ کام کررہے ہیں۔

حکام کے مطابق آرمی انجینئرز نے پانی کے بہاؤ کے کنٹرول کے لیے مختلف حفاظتی بند قائم کردئیے گئے ہیں، قائد آباد کے قریب ملیر ندی میں پڑھنے والا کٹاؤ بھر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی جس کے باعث نظام زندگی مکمل طورپردرہم برہم ہوگیا۔ شہرمیں متعدد سڑکیں اورشاہراہیں ایک بار پھر تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے.

Comments

یہ بھی پڑھیں