راولپنڈی : ہیلی کاپٹر حادثے کے شہیدوں کی میتیں ما نسہرہ سے راولپنڈی پہنچا دیں گئیں، جہاں ان کی نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مانسہرہ کے نواحی گاؤں لساں نواب میں ریسکیوآپریشن مکمل کرلیا گیا ہے، شہداء کے جسد خاکی ایبٹ آباد سے راولپنڈی منتقل کر دیئے گئے ہیں، شہداء کی نمازِجنازہ راولپنڈی میں اداکی جائے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق راولپنڈی سے گلگت جانے والے ہیلی کاپٹر کو حادثہ مہاڑ لساں کے مقام پر پیش آیا۔ جب ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باعث پہاڑ سےجا ٹکرایا، حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر آرمی ایوی ایشن کا تھا جو راولپنڈی سے گلگت جارہا تھا۔
ہیلی کاپٹر میں آرمی میڈیکل کور کی ٹیم سوار تھی،حادثے میں شہید ہونے والوں میں میجر عثمان اللہ، میجر شہزاد، میجر ہمایوں، میجر مزمل، کیپٹن ناصر ، لانس نائک مقبول اور سپاہی وقار شامل ہیں، ان کے علاوہ نیم طبی عملے کے چھ افراد بھی شہداء میں شامل ہیں۔
۔
@omar_quraishi @abbasnasir59 @hyzaidi @ZarrarKhuhro At 3 pm Airforce MI17 crshd n then plane carrying Docs 2 Glt also crshd but to b cnfrmd
— Junaid Akhtar (@junaidashaikh) August 6, 2015
Crashed MI-17 pilots Major Muzamil and Major Humayun who embraced Shahadat today. RIP pic.twitter.com/iLPnXN1eyf
— Amer Khan (@KhanAmerKhan) August 6, 2015