The news is by your side.

Advertisement

فوج حکومت کا حصہ ہے، تختہ نہیں الٹے گی، ایاز صادق

لاہور: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ فوج نے پاکستان میں جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے اہم کردار ادا کیا، وہ حکومت کا تختہ نہیں الٹے گی کیونکہ فوج حکومت کا حصہ ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اٹھایا اسی لئے بھارت کو تکلیف شروع ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ پارلیمنٹری یونین آف کنٹریز کے اجلاس میں شرکت کیلئے ترکی جا رہے ہیں، جہاں وہ مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اجاگر کریں گے۔ اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہا کہ وہ اس دورے میں کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کی تصاویر اور ویڈیوز ساتھ لے کر جا رہے ہیں تاکہ کہ بھارتی افواج کی جانب سے پیلٹ گن کے استعمال سمیت کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے ظلم و بربریت سے پردہ اٹھایا جا سکے۔

پڑھیں:  اسلام آباد ضرور جائیں‌ گے،استعفیٰ‌ لیے بغیر واپس نہیں‌ آئیں‌ گے، عمران

انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبوں سے ملک میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا تاہم بعض عناصر اس ترقی سے خائف ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ فوج حکومت کا حصہ ہے ان دونوں میں کوئی اختلاف نہیں، فوج حکومت کا تختہ نہیں الٹے گی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں