تازہ ترین

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ جاری

ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی پاکستان کا تین روزہ...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

فوجی طیارہ گر کر تباہ، چار ہلاک دو زخمی

الماتے: قازقستان میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق قازقستان کے شہر نورسلطان سے دارالحکومت الماتے کے لیے پرواز بھرنے والا فوجی طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق مقامی وقت کے مطابق طیارے کو حادثہ شام پانچ بج کر 20 منٹ کے بعد پیش آیا کیونکہ اُس وقت تک پائلٹ کا کنٹرول روم سے رابطہ بحال تھا۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پائلٹ نے کنٹرول روم کو تصدیق کی تھی کہ وہ رن وے پر موجود ہیں اور کچھ دیر بعد طیارے کو لینڈ کرلیں گے۔ فوجی طیارہ تباہ ہونے کی فوری وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

مزید پڑھیں: ترک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، گیارہ فوجی شہید

یہ بھی پڑھیں: نائیجیریا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، 7 افراد ہلاک

مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق الماتے میں لینڈنگ کے طیارے کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے 6 افراد زخمی ہوئے جن میں سے چار جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ گئے۔

قازقستان کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ حادثے میں دو افراد زندہ بچ گئے ہیں جن کا انتہائی نگہداشت وارڈ میں علاج جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق بدقسمت طیارے میں صرف فوجی عملہ ہی موجود تھا، مرنے والوں کا تعلق بھی فوج سے ہی ہے۔

Comments

- Advertisement -