تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

آرمی پبلک اسکول پشاور پر حملے میں ملوث 4دہشت گردوں کو پھانسی دیدی گئی

کوہاٹ : آرمی پبلک اسکول پشاور پر حملےمیں ملوث چاردہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی، مجرموں میں عبدالسلام، علی، مجیب اور سبیل شامل ہیں.

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کی کوہاٹ جیل میں پشاور آرمی پبلک اسکول حملے میں ملوث چار دہشتگرد اپنے منطقی انجام کو پہنچے، دو روز قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آرمی پبلک اسکول پشاور پر حملوں میں ملوث چار مجرمان مولوی عبدالسلام ، علی ، مجیب الرحمان اور سبیل عرف یحیٰ کے بلیک وارنٹ پر دستخط کئے تھے.

اس سے قبل مجرمان نے صدر مملکت ممنون حسین سے رحم کی اپیل کی تھی، جسے وزیراعظم کی سفارش کے بعد صدر نے مسترد کر دیا تھا، رحم کی اپیل مسترد کئے جانے کے بعد سمری کو دوبارہ جی ایچ کیو بھجوایا گیا تھا، جہاں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ان ملزمان کے بلیک وارنٹ پر دستخط کر دیئے تھے.

رواں برس اگست میں فوجی عدالت کی جانب سے ملزماں کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔

واضح رہے کہ دشمنوں نے سولہ دسمبر دو ہزار چودہ کو پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں ایک سو بتیس بچوں سمیت ایک سو اکتالیس افراد کو گولیوں سے چھلنی کردیا تھا۔

Comments

- Advertisement -