ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

ایشیا کپ کی سیکیورٹی کے لیے فوج، رینجرز کی خدمات طلب

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کپ کی سیکیورٹی کے لیے نگران پنجاب حکومت نے فوج اور رینجرز کی خدمات مانگ لیں، سمری وفاق کو ارسال کردی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان میں منعقد ہونے والے ایشیا کپ کے میچز کی سیکیورٹی کے لیے نگران پنجاب حکومت نے فوج اور رینجرز کی خدمات مانگ لیں، محکمہ داخلہ پنجاب نے فوج اور رینجرز کو طلب کرنے کی سمری وفاق کو بھجوا دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد پاک افواج اور رینجرز کی خدمات پنجاب کے سپرد کی جائیں گی،

حکومت ذرائع کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی سمری وفاقی وزارت داخلہ کوموصول ہو گئی، ایشیا کپ کا آغاز 30 اگست سے ملتان میں ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کا انعقاد دو مرحلوں میں ہو گا، ایونٹ کے چار میچز پاکستان جب کہ فائنل سمیت 9 میچز سری لنکا میں شیڈول ہیں، ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ ملتان میں میزبان پاکستان اور نیپال کے درمیان ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں