ہنگو : تھل میں دہشت گردوں کی جانب سے فوجی پوسٹ پر حملہ کیا گیا ، جس کے نتیجے میں 26سالہ سپاہی وقاص شہید ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر پختو نخوا کے ضلع ہنگو کے علاقے تھل میں دہشت گردوں نے فوجی پوسٹ پر فائرنگ کی ،جس پر سیکیورٹی فورسز نے فوری اورمؤثرجوابی کارروائی کی گئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 26سالہ سپاہی وقاص شہید ہوگیا تاہم سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
یاد رہے دو روز قبل شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں فورسز کی چیک پوسٹ پر نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کی گئی تھی ، جس پر فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کو فوری اور جوابی ردعمل دیا اور ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پچیس سالہ سپاہی سیف اللہ نے جام شہادت نوش کیا تھا۔
اس سے قبل چودہ اکتوبر کو شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران مطلوب دہشت گردعارف اللہ عرف داداللہ ہلاک ہوگیا تھا۔