تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ڈان لیکس: پاک فوج نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا ٹویٹ واپس لے لیا

راولپنڈی : پاک فوج نے ڈان لیکس سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آر کا ٹوئٹ واپس لے لیا، میجر جنرل آصف غفور کچھ دیر میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

فوج کےشعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق  ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا ڈان لیکس سے متعلق ٹویٹ واپس لے لیا گیا اورکہا گیا ہے کہ  ڈان لیکس سے متعلق 29 اپریل کا  ٹویٹ حکومت، کسی شخصیت یا ادارے کے خلاف نہیں تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پیرا 18 کی منظوری اورعملدرآمد کے بعد ڈان لیکس کا معاملہ حل ہوگیا ہے، پاک فوج جمہوری عمل کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

یاد رہے کہ ڈان لیکس کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد پاک فوج نے ڈان لیکس کا نوٹی فکیشن مسترد کردیا تھا اوراسے نامکمل قراردیا گیا تھا۔


مزید پڑھیں : پاک فوج نے ڈان لیکس کا حکومتی نوٹی فکیشن مسترد کردیا


ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس نے جو نوٹیفکیشن جاری کیا وہ نامکمل ہے، فوج ان سفارشات کومسترد کرتی ہے ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ اس حوالے سے جاری کردہ نوٹفیکیشن انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق نہیں ہے۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے ڈان لیکس پرایکشن لیتے ہوئے وزیراطلاعات پرویزرشید کو ان کے عہدے سے فارغ کیا گیا تھا جبکہ طارق فاطمی سے بھی ان کی خدمات واپس لے لی گئی ہیں ۔ ڈان کے حوالے سے کارروائی کے لیے سفارشات آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کو بھیج دیے گئے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -