ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول کا دورہ،جوانوں سےملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لائن آف کنٹرول پر حاجی پیر سیکٹر کا دورہ کیا اور اگلے مورچوں پر جوانوں سے ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے لائن آف کنٹرول پر حاجی پیر سیکٹر سمیت اگلے مورچوں کادورہ کیا اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو فارمیشن کمانڈر کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی تازہ ترین صورت حال سمیت جوانون کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

جنرل راحیل شریف نے لائن آف کنٹرول پر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئےجوانوں کی تیاریوں اور لائن آف کنٹرول پر کڑی نگرانی کے عمل کی تعریف کی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کے دوران پاک فوج کے جوانوں کا کہناتھا کہ ان کےحوصلے بلند ہیں اور وہ وطن کی خاطر جان بھی دیں گے لیکن وطن کی خودمختاری پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

پاک فوج کے سربراہ نے جوانوں کے حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ان کی طرف دیکھ ری ہے اور ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہرممکن تیاریوں کو یقینی بنائیں تاکہ لائن کنٹرول کے قریب موجود آبادیوں کو نقصان نہ ہو۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں