پینسلوینیا: امریکی ریاست پینسلوینیامیں گالف کی دنیا کے عظیم کھلاڑی آرنالڈ پامر 87 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے۔
تفصیلات کےمطابق گالف کھیل میں ایک عظیم کھلاڑی کے طور پر جانےوالے پامر پینسلوینیا کے یو پی ایم سی اسپتال میں انتقال کرگئے جہاں ان کا امراض قلب کا علاج چل رہا تھا۔
دی یونائٹید اسٹیٹ گولف ایسوسی ایشن نے اپنی ایک ٹویٹ کے ذریعے ان کی موت کی تصدیق کی ہے اور انہیں’گولف کا عظیم ترین سفارت کار بتایا ہے۔‘
We are deeply saddened by the death of Arnold Palmer, golf’s greatest ambassador, at age 87. pic.twitter.com/iQmGtseNN1
— USGA (@USGA) September 26, 2016
خیال رہے کہ انہوں نے گالف کے طویل کیریئر کے دوران دنیا بھر میں 90 سے زیادہ ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کی۔ معروف امریکی گولف کھلاڑی ٹائیگر وڈ نے انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ٹویٹ کیا: ’آرنالڈ آپ کی دوستی، مشورے اور خوب ہنسانے کے لیے آپ کا شکریہ۔ آپ کی انسان دوستی اور عاجزی آپ کی عظیم زندگی کا حصہ ہیں۔
Thanks Arnold for your friendship, counsel and a lot of laughs. Your philanthropy and humility are part of your legend.
— Tiger Woods (@TigerWoods) September 26, 2016
(2/2) It’s hard to imagine golf without you or anyone more important to the game than the King.
— Tiger Woods (@TigerWoods) September 26, 2016
یاد رہے کہ معروف امریکی گولف کھلاڑی ٹائیگر وڈ نے رواں ماہ دس ستمبر کو گالف کی دنیا کے عظیم کھلاڑی کو سالگرہ کی مبارکباد دی تھی۔
Thanks Arnie for 25 years of friendship. Can’t talk golf without thinking about the King. Happy 87th.
— Tiger Woods (@TigerWoods) September 10, 2016
I just got the news at about 8:45 that Arnold had passed. I was shocked to hear that we lost a great friend (continued) pic.twitter.com/skehUsQgww
— Jack Nicklaus (@jacknicklaus) September 26, 2016
واضح رہے کہ 1950 اور 1960 کے اوائل میں پامرگالف کے ایسے کھلاڑی تھے جن کا مکمل غلبہ ہوا کرتا تھا۔