منگل, اپریل 21, 2026
اشتہار

ہالی وڈ سپراسٹارآرنلڈ شوازنیگر نے بھی بھارت کو ٹھکرا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : ہالی ووڈ سپر اسٹارآرنلڈ شوازینگر نے واضح کیا کہ میرے پاس بھارت جانے کا وقت نہیں اس حوالے سے تمام قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہولی وڈ کے نامور اداکارآرنلڈ شوازنیگرکودنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے کہ جس کے باعث دنیا بھر میں پھیلے ان کے مداحوں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ان کے ملک کا دورہ کریں تاکہ مداحوں کو ان سے دوبدو ملاقات کا موقع ملے۔

ہالی وڈ سپراسٹارو سابق گورنر کیلیفورنیا آرنلڈ شوازنیگر سے متعلق گزشتہ دنوں خبریں گردش کررہی تھیں کہ انہوں نے رواں برس نومبر میں دورہ بھارت کا ارادہ کیا ہےتاہم ہالی ووڈ سپراسٹار نے دورہ بھارت کے خبروں کو افواہ اور قیاس آرائیوں کو بے بنیادقرار دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ آرنلڈ شوازینگر سے متعلق خبریں گردش کررہی تھیں کہ وہ رواں برس نومبر میں بھارتی ریاست مہاراشڑا میں منعقد ہونے والے فٹنس مقابلے میں شرکت کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالی ووڈ اسٹار نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت جانے کی تمام افواہوں کو من گھرٹ قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس بھارت جانے کاکوئی وقت نہیں ہے یہ خبریں جعلی ہیں لیکن اگر وقت ملا تو مستقبل میں ایسا کچھ سوچیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں