تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

آرنلڈ شوارتزنگر کا صدر پیوٹن کیلیے اہم ویڈیو پیغام

لاس اینجلس: ہالی وڈ کے ایکشن ہیرو آرنلڈ شوارتزنگر نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور روسی عوام کے لیے اہم ویڈیو پیغام جاری کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آرنلڈ شوارتزنگر نے ویڈیو میں روسی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کو یوکرین کے خلاف جنگ کے بارے میں مسلسل غلط معلومات فراہم کی ج رہی ہیں۔

اداکار نے صدر پیوٹن پر الزام عائد کیا کہ وہ اپنے عزائم کے لیے روسی فوجیوں کی جانیں قربان کر رہے ہیں۔

نو منٹ پر مشتمل ویڈیو میں آرنلڈ شوارتزنگر نے کہا کہ روسی فوجیوں کو بتایا گیا کہ وہ یوکرین میں نازیوں سے لڑیں گے، یوکرین میں روسیوں کی حفاظت کریں گے یا فوجی مشقوں کے لیے جا رہے ہیں، بہت سے فوجی اب جا چکے ہیں کہ وہ دعوے غلط تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک غیر قانونی جنگ ہے، آپ کی جانیں، آپ کے اعضا، آپ کا مستقبل ایک ایسی جنگ کے لیے قربان ہو رہا ہے جس کی پوری دنیا نے مذمت کی ہے۔

اداکار نے یہ ویڈیو ٹوئٹر، یوٹیوب اور انسٹا گرام پر پوسٹ کی جس میں کچھ سروسز روس میں بلاک ہیں۔

خیال رہے کہ آرنلڈ شوارتزنگر روس میں کافی مقبول ہیں۔ ولادیمیر پیوٹن کے ٹویٹر اکاؤنٹ نے صرف 22 لوگوں فالو کر رکھا ہے، ان لوگوں میں آنلڈ بھی شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -