تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پہلی پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب کی تصویر ٹائمز اسکوائر پر آویزاں

نیو یارک: پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب کی تصویر کو نیو یارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کر دیا گیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر عروج آفتاب نے تصویر شیئر کی ہے جس میں گلوکارہ کی تصویر کو ٹائمز اسکوائر پر دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ عروج آفتاب ٹائمز اسکوائر پر جگہ بنانے والی پہلی پاکستانی اداکارہ ہیں۔ گلوکارہ کی تصویر پر مداحوں سمیت فنکار بھی انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Arooj Aftab (@aroojaftabmusic)

عروج آفتاب کو گزشتہ سال دنیائے موسیقی کے اعلیٰ ترین گریمی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ وہ پہلا موقع تھا جب کسی پاکستانی گلوکارہ کو 2 کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا۔

عروج آفتاب کو بیسٹ گلوبل میوزک پرفارمنس اور بیسٹ نیو آرٹسٹ کی کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا تھا۔ حیران کن طور پر اُس بار لیڈی گاگا اور ٹیلر سوئفٹ جیسی گلوکارائیں زیادہ نامزدگیاں حاصل نہیں کر سکی تھیں۔

عروج آفتاب کی غزل کو سابق امریکی صدر بارک اوباما نے بھی اپنی پسندیدہ گانوں میں شمار کیا تھا۔

بیسٹ نیو آرٹسٹ (بہترین نئے گلوکارہ) کے علاوہ ان کا گانا ”محبت“ بیسٹ گلوبل میوزک پرفارمنس (عالمی سطح پر بہترین کارکردگی) کے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

عروج آفتاب 37 سالہ پاکستانی خاتون گلوکارہ ہیں جن کی پیدائش سعودی عرب میں ہوئی لیکن والدین کے ساتھ وطن آکر لاہور سے اپنی موسیقی کا آغاز کیا اور امریکا کے برکلے کالج آف میوزک سے تعلیم حاصل کی۔

Comments

- Advertisement -