The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں تجاوزات ہٹانے سے پہلے مکینوں کیلئے انتظامات کیےجائیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی کےمسائل کامستقل بنیادوں پرحل ناگزیر ہے مون سون میں کراچی میں نقصانات کاسبب نالوں پرتعمیرات ہیں تجاوزات ہٹانے سےپہلےمکینوں کیلئے انتظامات کیےجائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت کراچی ٹرانسفرمیشن پلان سے متعلق اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سمیت وفاقی وزراء شیخ رشید، اسدعمر، فیصل واوڈا، حفیظ شیخ و دیگر نے شرکت کی۔

کراچی ٹرانسفرمیشن پلان کےتحت 100 سے زائد پراجیکٹس کی منصوبہ بندی پر غور کیا گیا اور بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے1.117ٹریلین روپےکی لاگت سےمکمل ہوں گے، منصوبوں کو تکمیلی مراحل کےاعتبار سے 3 حصوں میں تقسیم کیاگیا ہے۔اجلاس کومنصوبوں پر اب تک کی پیشرفت سےبھی آگاہ کیاگیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی کےمسائل کامستقل بنیادوں پرحل ناگزیر ہے مون سون میں کراچی میں نقصانات کاسبب نالوں پرتعمیرات ہیں کراچی میں تجاوزات ہٹانے سےپہلےمکینوں کیلئےانتظامات کیےجائیں۔

وزیراعظم نے کےفور کی استعداد اور افادیت بڑھانےکیلئے سفارشات مرتب کرنے اور وزارت منصوبہ بندی کےتحت تکنیکی کمیٹی بنانےکی ہدایت کردی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں