تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بکری نے کام دکھا دیا، سرکاری افسر کی منتیں رائیگاں گئیں(ویڈیو وائرل)

نئی دہلی : سرکاری افسر بکری کا پیچھا کرتا رہ گیا اور وہ سرکاری کاغذات چبا گئی، سوشل میڈیا صارفین نے واقعے کو سرکاری افسر کی لاپرواہی قرار دیدیا۔

انٹرینٹ پر اکثر مزاحیہ ویڈیو صارفین کی خوشیاں دوبالا کرنے کا باعث بنتی ہیں ایسی ہی ایک ویڈیو گزشتہ کچھ دنوں نے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک سرکاری افسر بکری کا پیچھا کرتا نظر آرہا ہے جس نے منہ سرکاری دستاویزات دبائی ہوئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اترپردیش کے شہر کانپور کے ایک سرکاری دفتر میں بکری داخل ہوئی اور میز پر رکھی سرکاری فائل اٹھا کر فرار ہوگئی۔

بکری کے بھاگنے تک سرکاری افسر بے خبر بیٹھے رہے بعدازاں بکری کے پیچھے دوڑے تاکہ دستاویزات لے سکیں۔

بائیس سیکنڈ کی ویڈیو مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کلہ ایک سیاہ رنگ کی بکری سرکاری کاغذات منہ میں دبا کر ادھر ادھر بھاگ رہی ہے۔

ویڈیو کے دوران ایک آواز آتی ہے جس میں سرکاری افسر بکری سے کہہ رہا ہے کہ ‘ارے دے دے یار’ لیکن بکری کا سننے والی تھی وہ بھاگتی رہی، کافی دیر بعد سرکاری افسر کاغذات لینے میں کامیاب ہوا تاہم بکری کاغذات کا آدھا حصّہ چبا چکی تھی۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی وائرل ہوگئی، ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے صارفین نے واقعہ سرکاری افسر کی لاپرواہی قرار دیا۔

Comments

- Advertisement -