The news is by your side.

ویکسین نہ لگوانے والوں کی گرفتاری و مقدمات کا اندراج: سندھ پولیس کا بڑا فیصلہ

کراچی : سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران نے ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرنے سے روک دیا۔

کرونا وبا کا پھیلاؤ روکنے کےلیے بڑے پیمانے پر کراچی بھر میں کرونا سے متعلق آگاہی اور ویکسینشین کا عمل جاری ہے اس کے باوجود بہت سے افراد ایسے بھی ہیں جو ویکسینشین نہ کروانے پر بضد ہیں۔

حکام کی جانب سے ویکسینیشن نہ کروانے والے افراد کےلیے مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران نے مقدمات درج کرنے اور گرفتاریوں کے معاملے پر تھانیداروں کو مقدمات کے اندراج سے روک دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ افسران کی جانب سے تھانیداروں کو شادی ہالز، ہوٹلز اور تفریح مقامات تک کارروائیاں محدود رکھنے کی ہدایات کی گئی ہے۔

باوثوق ذرائع نے کہا کہ سندھ پولیس کے افسران نے اہلکاروں کو تھانیداروں کو ہدایات جاری کیں کہ کارروائی اسسٹنٹ کمشنر کی موجودگی میں کی جائے۔

واضح رہے کہ جمعے کے روز پولیس کی جانب سے 40 سے زائد افراد کو گرفتار کرکے مقدمات کا اندراج کیا گیا تھا۔

پولیس حکام نے اس حوالے سے کہا کہ محکمہ داخلہ سندھ نے آئی جی، ڈی جی رینجرز اور ڈویژنل کمشنرز کو خط لکھا تھا لیکن محکمہ داخلے کے مراسلے میں کارروائیوں سے متعلق وضاحت نہیں ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں