جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

عماد یوسف کو کہاں رکھا گیا؟ سندھ پولیس نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ پولیس نے اے آر وائی نیوز کے ہیڈ آف نیوز عماد یوسف کی گرفتاری ظاہر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق عماد یوسف کی گرفتاری کے 7 گھنٹے بعد سندھ پولیس نے گرفتاری ظاہر کر دی، پولیس کا کہنا ہے کہ عماد یوسف کو میمن گوٹھ تھانے میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق عماد یوسف کو میمن گوٹھ تھانے کے انویسٹیگیشن آفیسر کی تحویل میں دے دیا گیا ہے، اور ممکنہ طور پر انھیں کل ملیر کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

- Advertisement -

نشریات کی بندش کے باعث اے آر وائی نیوز کی لائیو ٹرانسمیشن یہاں دیکھیں

واضح رہے کہ عماد یوسف کے خلاف درج ایف آئی آر سے حکومت کی پھرتیاں ظاہر ہوگئی ہیں، ہیڈ آف نیوز عماد یوسف کی گرفتاری سے صرف ایک گھنٹہ قبل ایف آئی آردرج کی گئی تھی۔

ماہرین قانون نے عماد یوسف کی گرفتاری کا طریقہ غیر قانونی اور اغوا قرار دے دیا

ایف آئی آر میں سی ای او اے آر وائی سلمان اقبال، ارشد شریف، خاور گھمن، اور عدیل راجہ کے نام بھی شامل ہیں، نیز یہ ایف آئی آر میمن گوٹھ تھانے کے ایس ایچ او کی مدعیت درج کی گئی ہے۔

ماہرین قانون نے عماد یوسف کی گرفتاری خلاف قانون قرار دے دی ہے، بیرسٹر علی ظفر کہتے ہیں کسی بھی شخص کی گرفتاری کے لیے مجسٹریٹ سے وارنٹ لینا پڑتا ہے، نوٹس بھی دیا جاتا ہے۔

اے آر وائی کے ہیڈ آف نیوز عماد یوسف بغیر وارنٹ ڈیفنس سے گرفتار

ماہر قانون صفدر شاہین نے کہا کہ قانون میں مقدمہ پہلے اور گرفتاری بعد میں کوئی شق نہیں ہے، عماد یوسف کو گرفتار نہیں اغوا کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں