The news is by your side.

حلیم عادل شیخ کی ایک اور مقدمے میں گرفتاری ظاہر

کراچی: اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ کی ایک اور مقدمے میں گرفتاری ظاہر کر دی گئی۔

حلیم عادل شیخ کیخلاف جامشورو اینٹی کرپشن نے 34 سال پہلے مقدمہ درج کیا تھا۔ اینٹی کرپشن نے مقدمہ اراضی دستاویزات میں خردبرد پر درج کیا تھا۔

حیدرآباد اینٹی کرپشن کورٹ نے 19 اگست کو عدم موجودگی پر ضمانت مسترد کی تھی۔

وکیل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کراچی میں گرفتار ہیں اس مقدمے میں حلیم عادل شیخ کو لاہور میں گرفتار کیا گیا۔

وکیل نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کو سیاسی بنیاد پر مقدمات میں شامل کیا جا رہا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں